کراچی: ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ارطغرل کا کردار نبھانے والے ترک اداکار انجن التان دوزیاتن نےعید الفطر کے موقع پر پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دینے کے ساتھ ایک خوبصورت پیغام بھی دیا ہے۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انجن التان دوزیاتن (ارطغرل غازی) پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔ انجن نے کہا بہنو اور بھائیو السلام و علیکم میرے پاس آپ کی ناقابل یقین محبت اور پزیرائی کا شکریہ اداکرنے کے لیے الفاظ کافی نہیں ہیں، جو آپ پی ٹی وی کے ارطغرل غازی اردو کو دے رہے ہیں۔

0 Comments
Spam massages not Allowed